ویب ڈیسک: یکم ستمبر 2025 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اوگرا نے حکومت کو پیٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی سفارش بھیجی ہے۔تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 61 پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے، جس کے بعد یہ 264.61 روپے سے کم ہوکر 264 روپے فی لیٹر ہوسکتی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 87 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 272.99 روپے سے کم ہوکر 269.86 روپے فی لیٹر رہ جائے گی۔اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 57 پیسے کمی کی تجویز ہے، جس کے بعد نئی قیمت 176.70 روپے فی لیٹر مقرر کی جا سکتی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے اور اس کی نئی قیمت 159.55 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر 80.52 روپے جبکہ فی لیٹر ڈیزل پر 79.51 روپے لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی وصول کر رہی ہے۔نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم ستمبر 2025 سے ہوگا اور یہ قیمتیں 15 دن کے لیے نافذ العمل رہیں گی۔ قیمتوں کا حتمی اعلان وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کرے گی۔