سعودی ولی عہد نے 315ارب ڈالرز کے سالانہ بجٹ کی باضابطہ منظوری دیدی

ریاض(آئی این پی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت کے سالانہ بجٹ 2025 کی باضابطہ منظوری دے دی۔سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق سالانہ بجٹ کا حجم 1.184 ٹریلین ریال ہے جو امریکی ڈالروں میں 315 ارب ڈالر سے زائد بنتا ہے۔مالی سال2025 میں مجموعی اخراجات کا تخمینہ 1.285 ٹریلین ریال ہے جبکہ بجٹ میں خسارے کا حجم 101 بلین ریال ہے جو کہ امریکی ڈالرز میں 26.88 بلین ڈالرز بتایا گیا ہے ۔