سعودی ولی عہد کا خون کا عطیہ، سالانہ قومی مہم کا آغاز

ریاض(آئی این پی ) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خون عطیہ کرکے ملک میں جاری سالانہ قومی مہم کا آغاز کردیا اس اقدام کا مقصد معاشرے میں رضاکارانہ خون عطیہ کرنے کی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ مہم شہزادہ محمد بن سلمان کی انسانی ہمدردی پرمبنی پالیسیوں اورملک بھرمیں سماجی شرکت کو فروغ دینے کی کوششوں کا تسلسل ہے