اسلام آباد(آئی این پی )سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی تعداد 24ہزار 266تک پہنچ گئی۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری سکیم میں حج درخواستوں کی وصولی میں تیزی آگئی ہے،ملک کے 15بینکوں کی نامزد شاخوں میں حج درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ حج اخراجات کی پہلی قسط 2 لاکھ روپے درخواست کے ساتھ جمع ہو گی، قرعہ اندازی کے 10دن کے اندر مزید 4 لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے۔ حج درخواستوں کی وصولی 3 دسمبر تک جاری رہے گی، قرعہ اندازی 6 دسمبر کو ہو گی۔