سرکاری حج سکیم کے تحت دوسری قسط کی وصولی کا آغاز

 دوسری  قسط جمع کرانے سے قبل میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنا لازمی ہوگا
مقررہ تاریخ تک  قسط جمع نہ کرانے پر حج درخواست منسوخ تصور ہوگی: وزارت مذہبی امور
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزارت مذہبی امور کے زیرانتظام سرکاری حج سکیم کے تحت دوسری قسط کی وصولی کا  پیر کے روز سے آغاز ہوگیا۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری عازمین حج دوسری قسط 5 سے 20 اکتوبر تک جمع کرا سکیں گے۔دوسری قسط جمع کرانے سے پہلے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ مقررہ تاریخ تک دوسری قسط جمع نہ کرانے پر حج درخواست منسوخ تصور ہوگی، درخواست منسوخ ہونے کی صورت میں جمع شدہ واجبات اکانٹ میں واپس کر دیئے جائیں گے۔