پہلی حج پرواز 18اپریل کو سرکاری حج سکیم کے تحت عازمین کو لے کر حجا ز مقدس پہنچے گی

اسلام آباد(آن لائن)پہلی حج پرواز 18اپریل کو سرکاری حج سکیم کے تحت عازمین کو لیکر حجا ز مقدس پہنچے گی ،وزارت مذہبی امور نے عازمین کیلئے ٹرانسپورٹ ،رہائش اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے ۔گذشتہ روزڈائریکٹوریٹ  حج مدینہ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں 18 اپریل سے پاکستانی حجاج کی آمد کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا