پرائیویٹ حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا آغاز

اسلام آباد(آئی این پی )پرائیویٹ حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا آج سے آغاز ہو گیا۔وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سکیم کے تحت 37 ہزار 900 عازمین درخواستیں جمع کروا سکیں گے، گزشتہ سال رہ جانے والے عازمین کو پرائیویٹ حج آپریٹرز پہلے موقع دیں گے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ سال حج پر نہ جانے والے 22 ہزار 97 عازمین نے رجسٹریشن کروائی ہے