سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ

غیر رجسٹرڈ عازمین سے درخواستوں کی وصولی بھی شروع  کر دی گئی
شارٹ حج کے لئے ساڑھے 5 لاکھ روپے کی پہلی قسط جمع کرائی جاسکتی ہے
سمندر پار پاکستانی بھی عزیزوں کے ذریعے بینکوں میں حج درخواستیں کراسکتے ہیں
اسلام آباد( آئی این پی)سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کے  دوسرے  مرحلے کا آغاز ہوگیا ۔غیر رجسٹرڈ عازمین سے حج درخواستوں کی وصولی بھی شروع کر دی گئی ۔سرکاری اسکیم کیلئے کم درخواستیں آنے پر غیررجسٹرڈ عازمین کو موقع دیا گیا،اسرکاری سکیم کے تحت 60.3 فیصد درخواستیں موصول،39.7 فیصد کوٹہ رہ گیا،6 روز میں 71 ہزار 286 رجسٹرڈ عازمین نے بینکوں میں درخواستیں جمع کرائیں،ایک لاکھ 18 ہزار 210 کوٹے میں سے 46 ہزار 924  نشستیں بدستور خالی ہیں۔سرکاری اسکیم کا حج کوٹہ مکمل ہوتے ہی درخواستوں کی وصولی روک دی جائیگی،حج اخراجات کی پہلی قسط کیساتھ درخواستیں 16 اگست تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،لانگ حج کے لئے اخراجات کی پہلی قسط 5 لاکھ روپے وصول کی جارہی ہے۔اس کے علاوہ شارٹ حج کے لئے ساڑھے 5 لاکھ روپے کی پہلی قسط جمع کرائی جاسکتی ہے،سمندر پار پاکستانی بھی قریبی عزیزوں کے ذریعے بینکوں میں حج درخواستیں کراسکتے ہیںبیرون ملک مقیم افراد کو وطن واپسی پر میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ جمع کرانے ہوں گے۔