لاہور(آئی این پی ) سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی اور دیگر ملزمان پر ایک بار پھر فردِ جرم عائد نہیں ہو سکی۔لاہور کی اینٹی کرپشن کی عدالت کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے پنجاب اسمبلی میں میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے پرویز الہٰی کی پیشی سے استثنیٰ کی ایک روزہ درخواست منظور کر لی۔عدالت نے مقدمے پر سماعت 11دسمبر تک ملتوی کر دی۔