لاہور(آئی ا ین پی )میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی۔پرویز الٰہی سمیت دیگر کے خلاف میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت اینٹی کرپشن کورٹ کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے کی۔ پرویز الہٰی کے پیش نہ ہونے پر ان پر فرد عائد نہیں ہو سکی۔عدالت نے پرویز الہٰی کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے 4فروری کو طلب کر لیا۔