جعلی بھرتی کیس: پرویز الہٰی سمیت ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی ۔۔۔

 لاہور(خصوصی رپورٹ )پنجاب اسمبلی میں مبینہ جعلی بھرتیوں کے معاملے پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی اور شریک ملزمان پر ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت کے ڈیوٹی جج نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ جعلی بھرتیوں کے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کر دی گئی۔مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی، جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 29اپریل تک ملتوی کر دی۔