پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز ،ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا تھا:درخواست متن
لاہور(آئی این پی )سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سمیت دیگر کیخلاف پنجاب اسمبلی میں میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے مقدمے میں ایک بارپھر فرد جرم عائد نہیں ہوسکی، مقدمے پر کارروائی 5 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔اینٹی کرپشن عدالت کے جج نے جاوید اقبال وڑائچ نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے پرویز الہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی،عدالت نے شریک ملزم مختار رانجھا کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرلئے