ملزموں کی جانب سے صحت جرم سے انکار ‘ عدالت نے نیب کے گواہوں کو 29 جنوری کو طلب کرلیا
لاہور(آن لائن) احتساب عدالت نے کرپشن کیس میں سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی و دیگر پر فرد جرم عائد کر دی جبکہ ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے نیب کے گواہوں کو 29 جنوری کو طلب کرلیا۔لاہور کی احتساب عدالت کے جج رانا عارف نے نیب ریفرنس پر سماعت کی، سابق وزیراعلی پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان اپنے وکیل عامر سعید راں کے ہمراہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔احتساب عدالت کے جج نے پرویز الہٰی سمیت تمام ملزمان پر دوران سماعت فرد جرم عائد کی، پرویز الہٰی اور دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا جس پر عدالت نے نیب کے گواہوں کو 29 جنوری کو طلب کرلیا۔نیب کی جانب سے پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف گجرات میں ترقیاتی سکیموں میں کرپشن کا ریفرنس عدالت میں دائر کر رکھا ہے