لاہور(آئی این پی )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے بشریٰ بی بی کے اغواء کیے جانے کے خدشات کا اظہار کیا ۔اپنے ایک بیان میں مریم ریاض وٹو نے کہا کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ بشریٰ بی بی گرفتار ہوگئی ہیں اور کچھ کہہ رہے ہیں کہ وہ کے پی پہنچ گئی ہیں، لگتا ہے بشریٰ بی بی کو زبردستی اغواء کر کے لے جایا گیا ہے۔ بشریٰ بی بی نے لائحہ عمل بتا دیا تھا کہ دھرنے کو ختم کرنے کا حق صرف بانی کے پاس ہے، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے پاس دھرنے کو ختم کرنے کا اختیار نہیں۔