لاہور(آئی این پی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے کہاہے کہ بشریٰ بی بی قافلے میں ہیں لیکن قافلے کو لیڈ پارٹی قیادت کرے گی۔ مریم ریاض وٹو کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ سب کو بشریٰ بی بی کی فکر تھی، لوگ انہیں منارہے تھے کہ وہ نہ نکلیں،ان کی جان کو خطرہ ہے۔مریم ریاض وٹو نے کہاکہ رب کے راستے پر چلنے والوں کو ان چیزوں کی کہاں فکر ہوتی ہے۔