لاہور(آئی این پی )بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے موسیٰ مانیکا کی جانب سے ملازم کو گولی مارنے کے معاملے پر کہاہے مجھے سمجھ نہیں آتی کہ سب لوگ یہ کیوں کہہ رہے ہیں کہ وہ بشریٰ بی بی کا بیٹا ہے ، وہ خاور مانیکا کا بیٹا ہے، وہ سات سال سے اپنے باپ کے ساتھ رہ رہاہے ۔ مریم ریاض وٹو نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ اس واقعے کے بعد فیملی کی ملاقات بشریٰ بی بی سے نہیں ہوئی ہے ، وکیلوں کی بھی ملاقات نہیں ہوئی، انہیں عمران خان کی طرح قید تنہائی میں رکھا جاتاہے ۔مجھے سمجھ نہیں آتی کہ سب لوگ یہ کیوں بولتے ہیں کہ بشریٰ کا بیٹا، وہ خاور مانیکا کا بیٹاہے ، وہ اپنے باپ کے ساتھ سات سال سے رہ رہا ہے ، جو بھی واقعہ ہوا مجھے اس کی تفصیل معلوم نہیں ، تفتیش ہو گی توپتا چلے گا کہ یہ کیا معاملہ ہے ، بشریٰ بی بی کے پاس تو ٹی وی بھی نہیں ہے ، جو ان تک خبر پہنچ جائے ۔