24 نومبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج کا توڑ،کارکنوں کی گرفتاریوں کیلئے ٹیمیں تشکیل،راولپنڈی،اٹک اور جہلم میں رینجرز طلب

 اسلام آبادموبائل ، انٹرنیٹ آج رات سے بند
 چونگی نمبر 26 کے اطراف میں آپریشن کا فیصلہ ، اسلام آباد میں غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کی تیاری دارالحکومت کو ایک ہزار کنٹینرز کی مدد سے بند کیا جائے گا ، پنجاب سے بھی بھاری نفری، آنسو گیس کے شیل طلب 
اسلام آباد، لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ،کرائم رپورٹر) وزارت داخلہ کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت میں آج 22 نومبر رات کو موبائل سروس اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارت داخلہ کی جانب سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو موبائل سروس اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کے لیے ہدایت دی گئی ، پی ٹی اے حکام نے موبائل سروس اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کے لیے ٹیلی کام کمپنیوں کو الرٹ کردیا ہیپی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کرتے ہوئے کارکنوں کی گرفتاریوں کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس نے 26 نمبر چونگی کے اطراف میں گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے، تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو نفری کے ہمراہ 26 نمبر طلب کر لیا گیا ہے۔وفاقی پولیس کی جانب سے 26 نمبر چونگی کو مکمل طور پرکلیئر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کارکنوں اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف بھی آپریشن کیا جائے گا۔پولیس کی بھاری نفری مستقل بنیادوں پر 26 نمبر چونگی اور اطراف میں تعینات رہے گی۔۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کے3 اضلاع راولپنڈی،اٹک اور جہلم میں رینجرز طلب کر لیں۔وفاقی وزارت داخلہ کو بھجوائے گئے خط کے مطابق راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز کے 2،2 ونگز جبکہ جہلم میں رینجرز کی1 کمپنی تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز جمعہ22 نومبر سے غیر معینہ مدت کیلئے تعینات ہونگے جبکہ جہلم میں22 سے27 نومبر تک رینجرز تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔تحریک انصاف کی 24 نومبر کی احتجاج کی کال پر حکومت اور انتظامیہ حرکت میں آگئی، جس کے بعد اسلام آباد کی طرح راولپنڈی میں بھی دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے جبکہ اسلام آباد میں غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کی تیاری شروع کردی گئی ہے، دارالحکومت کو ایک ہزار کنٹینرز کی مدد سے بند کیا جائے گا۔اسلام آباد پولیس کے سربراہ نے پنجاب پولیس کے دو ڈی آئی جیز ، 10ڈی پی اوز ، بڑی تعداد میں نفری۔آنسوگیس شیل اور ایلیٹ فورس کی گاڑیاں بھی مانگ لیں ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے راولپنڈی ، اٹک ،مری اور قریبی ضلع میں بڑی تعداد میں نفری پہلے ہی بھجوا دی ہے پنجاب پولیس حکام کی جانب سے اسلام آباد میں نفری بھجوانے کے حوالے سے غور شروع کر دیا گیا،پنجاب پولیس نے لاء￿ اینڈ آڈر کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے تیاریاں مکمل کر لیں پنجاب پولیس کے مختلف یونٹس اور اضلاع سے 174ریزرویں ،69بسیں،21پریڑن وینزاور9ٹرکس سٹینڈ بائی کر دئییپولیس نفری کے لیے متعلقہ اضلاع کے فوکل پرسنز بھی مقرر کردیے گئے پی سی ون عباس لائن سے 5بسیں،13ریزویں، پی سی 2روات 29ریزرویں،11بسیں سٹینڈ بائی کر دیں پی سی تھری ملتان 7ریزویں،3بسیں سٹینڈ بائی ، پی سی فورفیصل آباد28ریزویں،12بسیں سٹینڈ بائی پی سی فائیو عباس لائن 21ریزرویں ،7بسیں، پی سی 6فاروق آباد31ریزرویں ، 14بسیں سٹینڈ بائی ، پی سی 7عباس لائن 15ریزرویں، 7بسیں، سرگودھا ڈسٹرکٹ سے 15ریزرویں، ایک بس سٹینڈ بائی پی سی 6فاروق آباد 15ریزرویں، 3بسیں سٹینڈ بائی رکھی گئی ہیں متعلقہ اضلاع کے ایم ٹی اوز نفری کی ٹرانسپورٹ کے حوالے سے فوکل پرسنز کے ساتھ رابطے میں رہیں گے ایس ایس پی ایم ٹی پنجاب کی جانب سے متعلقہ اضلاع کے افسران کو مراسلہ بھجوا دیا گیا