مردان میں اسلحہ بردار احتجاج، اے این پی کے درجنوں کارکنوں کیخلاف خلاف مقدمہ درج

مردان (آئی این پی )مردان میں  اے این پی سربراہ ایمل ولی سے سیکورٹی واپس لینے کے خلاف اسلحہ بردار احتجاج کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ ہوتی مردان میں سٹی مئیر حمایت اللہ مایار سمیت 43 کارکنوں کے خلاف متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج  کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق اے این پی کارکنوں نے مسلح ہوکر حکومتی اور ریاستی اداروں کے خلاف دھمکی آمیزتقریریں کیں۔احتجاج میں شامل کارکن بار بار اسلحہ لہراتے رہے