دی ہیگ(آ ئی این پی )نیدرلینڈز کے دل دی ہیگ کے وسیع و عریض ہال میں پاکستان میلہ سجایا گیا جس میں شرکا نے مادرِ وطن کو یاد کیا۔پاکستان فیسٹیول کا افتتاح نیدرلینڈز میں پاکستان کے سفیر سید حیدر شاہ نے کیا جبکہ سفارت خانہ کے تمام افسروں نے فیملی کے ساتھ شرکت کی، نیدرلینڈز کے تمام شہروں سے پاکستانیوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔، اس موقع پر پاکستان زندہ باد کے نعروں سے ہال گونج اٹھا۔