ڈی چوک احتجاج کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا نہیں تھا‘ معاملات تو مذاکرات سے ہی حل ہوتے ہیں
پشاور(آئی این پی) پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے معاملات تو مذاکرات سے ہی حل ہوتے ہیں،پی ٹی آئی لیڈرشپ نے مایوس کیا،پارٹی کے اندرتحقیقات ہونی چاہئیں ڈی چوک کو ہی کیوں جانے کیلئے چنا گیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہم سیکیورٹی فورسز سے لڑنے کے لیے نہیں گئے تھے۔ اور ہمارا مقصد احتجاج تھا لڑائی جھگڑا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سنگجانی میں احتجاج سے متعلق غلط فہمی پیدا ہوئی۔ البتہ ڈی چوک احتجاج کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا نہیں تھا۔ حکومت اور پی ٹی آئی دونوں سے غلطیاں ہوئیں۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ احتجاج میں صرف علی امین گنڈاپور نظر آئے۔ جبکہ پی ٹی آئی لیڈر شپ احتجاج میں نظر نہیں آئی جس پر افسوس ہے۔