اداروں کے خلاف یوٹیوبرز کی مہم سے پارٹی کو بہت نقصان پہنچا، کسی کے دبائو میں نہیں آئیں گے
اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریکِ انصاف خیبر پختون خوا کے سیکریٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ پارٹی میں قیادت کے معاملے پر کوئی اختلاف نہیں، بیرسٹر گوہر ہی پارٹی کی قیادت کریں گے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے مذاکراتی عمل میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے، محمود اچکزئی نے بھی لچک دکھائی ہے۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اداروں کے خلاف یوٹیوبرز کی مہم سے پارٹی کو بہت نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ بیرون ملک بیٹھے کسی یوٹیوبر کے دبائو میں نہیں آئیں گے۔