سندھ حکومت نے سہیل آفریدی کے دورے پر ٹوپی پہنا کر ٹوپی ڈرامہ کیا : شوکت یوسفزئی

اسلام آباد(آئی این پی ) صوبائی وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی  نے کہا ہے  سندھ حکومت نے سہیل آفریدی کے دورے پرٹوپی پہنا کر ٹوپی ڈرامہ کیا۔ ایک انٹرویو میں شوکت یوسفزئی نے سندھ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا  کہ وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی کے سندھ دورے کے دوران انہیں ٹوپی پہنا کر محض نمائشی جمہوریت کا ڈرامہ رچایا گیا، سندھ حکومت نے صرف یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ وہ جمہوریت پسند ہے۔انھوں نے کہا کہ وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی جہاں بھی گئے وہاں عوام کا سمندر امڈ آیا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام پی ٹی آئی کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہے