وزیر اعظم شہباز شریف کا یوم آزادی کے موقع پر خطاب: پاکستان دشمن کو بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے

وزیر اعظم شہباز شریف کا یوم آزادی کے موقع پر خطاب: پاکستان دشمن کو بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم آزادی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دشمن کو بھرپور جواب دینے کی اہلیت رکھتا ہے اور یہ اسلامی ممالک کی واحد اور دنیا کی ساتویں جوہری قوت ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آزادی کے 78 سال مکمل ہونے پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آج کے دن کی طویل تاریخ ہے اور ہمارے بزرگوں کی قربانیاں ہر جگہ نظر آتی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ محض آزادی کی جنگ نہیں تھی بلکہ دو قومی نظریہ کی فتح تھی۔ وزیر اعظم نے قائداعظم، علامہ اقبال اور تحریک پاکستان کے تمام قائدین کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ چند ہی لوگ تاریخ کا رخ بدل دیتے ہیں۔وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ حکومت نے اس جشن آزادی کو "معرکہ حق" کا نام دیا ہے، کیونکہ بھارت نے جھوٹے الزامات کی آڑ میں پاکستان پر حملہ کیا اور یہ سمجھا کہ جنگی طاقت کے ذریعے پاکستان کو زیر کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگیں صرف ہتھیاروں کی بنیاد پر نہیں لڑی جاتیں بلکہ حوصلہ، عزم اور نظریات کی طاقت بھی اہم ہے۔