ہلاک ڈاکو کی پہچان ریاض کے نام سے ہوئی ، تین درجن سے زائد مقدمات میں ملوث تھا،لاش مردہ خانے منتقل،فرار ساتھی کی تلاش
لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ سندر کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے مرنے والے کی لاش پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کر کے فرار ساتھی کی تلاش کے لیے ناکہ بندی کر دی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو کی پہچان ریاض کے نام سے ہوئی جو تین درجن سے زائد مقدمات میں ملوث تھا۔زرائع کے مطابق سی سی ڈی چوہنگ نے سندر روڈ پر مطلوب ملزمان کی اطلاع پر ناکہ بندی کر رکھی تھی اس دوران انہوں نے موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد کو روکا تو انہوں نے سی سی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی اور جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا پولیس نے مرنے والے کی لاش پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کر کے فرار ساتھی کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی پولیس مقابلہ