لاہور (خصوصی رپورٹ)پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے والڈ سٹی اتھارٹی کی 2سکیموں کی منظوری دے دی۔ والڈ سٹی اتھارٹی نے بارہ سکیموں کیلئے 32 ارب روپے مانگے تھے۔ والڈ سٹی کی پرانی دیوار کی بحالی کی سکیم پی اینڈ ڈی نے منظور کر لی۔ اس سکیم پر ایک ارب90کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ پی اینڈ ڈی نے شالامار باغ کی سکیم بھی منظور کی ہے۔ اس پر ایک ارب60کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ اس سکیم میں شالا مار باغ کی بحالی کا منصوبہ ہے۔ والڈ سٹی اتھارٹی کی باقی10سکیمیں فی الحال زیر بحث ہیں۔