لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری کی تعیناتی کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے چیف سیکرٹری سمیت دیگر سے جواب طلب کر تے ہوئے سماعت 3 جون تک ملتوی کردی۔ جسٹس شجاعت علی خان نے کیس کی سماعت کی ،دوران سماعت والڈ سٹی اتھارٹی کے وکیل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی، درخواست گزار کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔