والڈ سٹی اتھارٹی : نااہلی کا مظاہرہ کرنے پر 3 اہلکار معطل

معطل کیے گئے اہلکاروں میں احسن، عماد اور عبد الرحمان شامل ہیں
لاہور(کرائم رپورٹر)والڈ سٹی اتھارٹی نے نااہلی کا مظاہرہ کرنے پر اپنے 3 اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ معطلی کا یہ اقدام اس تقریب کے بعد سامنے آیا جو والڈ سٹی اتھارٹی کے زیرِ اہتمام منعقد کی گئی تھی، جہاں متنازع گانانک دا کوکاگایا گیاذرائع کے مطابق معطل کیے گئے اہلکاروں میں احسن، عماد اور عبد الرحمان شامل ہیں۔واقعے کے بعد سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا، جس پر انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ اہلکاروں کو معطل کرنے کا فیصلہ کیادوسری جانب پولیس تاحال مرکزی ملزم قوال فراز خان اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں اور جلد پیش رفت متوقع ہے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ والڈ سٹی اتھارٹی کا مؤقف ہے کہ سرکاری تقریبات میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔