لاہور (خصوصی رپورٹ) ایل ڈی اے کے زیر اہتمام ایکسپو سنٹر جوہر ٹا ئون میں نیلام عام ہوا۔ ایل ڈی اے نے رواں سال کے دوسرے نیلام عام میں ریکارڈ.2.38ارب سے زائد کا ریونیو اکٹھا کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایکسپو سنٹر جوہر ٹاون میں نیلامی کے عمل کا خود جائزہ لیا۔ایل ڈی اے نے رہائشی و کمرشل پلاٹس،پٹرول پمپ وایجوکیشن سائٹس،سکولز ٹک شاپس کے حقوق کرایہ داری2ارب38لاکھ 8لاکھ69ہزار450 روپے میں نیلام کئے۔