ماسٹر پلاننگ والی ہا ئوسنگ سکیموں کی حوصلہ افزائی کریں گے:ذیشان رفیق کا اجلاس سے خطاب
لاہور (کرائم رپورٹر ) وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا بے ہنگم تعمیرات کے بجائے ماسٹر پلاننگ والی ہا ئوسنگ سکیموں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ ہا ئوسنگ سیکٹر کیلئے سپاشل Spatial پلاننگ اتھارٹی ایک انقلابی قدم ثابت ہوگا۔ وہ سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید، سیکرٹری بلدیات شکیل احمد، سیکرٹری ہا ئوسنگ نے بھی شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے اور ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے بریفنگ دی۔ اجلاس کے دوران ہا ئوسنگ سکیموں کے معاملات ریگولیٹ کرنے کا جائزہ لیا گیا۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا 32 اضلاع میں پلاننگ سپورٹ سسٹم (پی ایس ایس) رائج کیا جا رہا ہے۔ جس کے تحت گرین ایریاز میں ہا ئوسنگ سکیم یا تمام حکومتی منصوبوں سے پہلے اجازت ضروری ہوگی۔۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پلاٹوں کی ٹرانسفر 100 فیصد شفاف بنائیں گے۔ کیو آر کوڈ کے ذریعے نقشے اور پلاٹ کی تفصیل دیکھی جا سکے گی۔ اراضی فرد کے اجرا کے لئے فرنچائز سروسز کے اجرا پر کام ہو رہا ہے، امکان ہے کہ مارچ میں اس کا آغاز ہو جائے گا۔