پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 27سال مکمل،یوم تکبیرآج

تمام سرکاری و نیم سرکاری اداریاور دفاتر بند ،ملک بھر میں خصوصی تقریبات، سیمینارز ہو رہے ہیں 
لاہور،اسلام آباد ،پشاور(کرائم رپورٹر،خصوصی رپورٹ )دنیائے اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کے27برس مکمل ہونے پر پاکستان بھرمیں یوم تکبیرآج جوش و خروش اور ملی جذبے کیساتھ منایاجائیگا۔ اس موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیاہے، تمام سرکاری و نیم سرکاری اداریاور دفاتر بند ہیں۔ ملک بھر میں خصوصی تقریبات، سیمینارز ہو رہے ہیں ، ریلیاں نکالی جا رہی ہیں ۔ایٹمی طاقت کے حصول میں اہم کردار ادا کرنیوالے ڈاکٹر عبدالقدیر خان و دیگرقومی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا جائیگا۔لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتیں آج یوم تکبیر پربند رہیں گی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ادھرسندھ حکومت کینوٹیفکیشن کے مطابق آج یوم تکبیرپر تمام دفاتر بند رہیں گے۔ یومِ تکبیر پر پاکستان سٹاک ایکسچینج نے بھی عام تعطیل کا اعلان کیا ہے،چیف مارکیٹ آپریشنز نے تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ خیبر پختونخوا حکومت کیمحکمہ ایڈمنسٹریشن نے بھی یوم تکبیر پر آج صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلامیہ جاری کر دیا۔