گھریلو ناچاقی پر لڑکی کی خودکشی

 ہنجروال شہنشاہ چوک کی 22 سالہ شمائلہ نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ہنجروال کے علاقے میں 22 سالہ لڑکی نے گھریلو ناچاقی پر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا بتایا گیا ہے کہ ہنجروال شہنشاہ چوک کی 22 سالہ شمائلہ نے گھریلو ناچاقی پر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیاایدھی ترجمان کے مطابق متوفیہ کی شناخت 22 سالہ شمائلہ کے نام سے ہوئی پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کرکے مختلف پہلوؤں پر کارروائی کا آغاز کر دیا۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کردی گئی