لاہور (کرائم رپورٹر) لیسکو ترجمان کے مطابق ایکسین کوٹ لکھپت امجد ناگرہ نے حمزہ ٹائون سب ڈویڑن کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 70لاکھ روپے کی بجلی چوری پکڑلی، ملزم بوگس تھری فیز میٹر کے ذریعے بجلی چوری کررہے تھے، کپڑا بنانے والا یونٹ چلایا جارہا تھا، پولیس کی جانب سے 3ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ڈی ٹیکشن بل چارج کرنے کیلئے محکمانہ کارروائی کی جارہی ہے۔