پلاسٹک فیکٹری میں بجلی چوری پکڑی گئی

 شفیق ٹرانسفارمرسے ڈائریکٹ سپلائی لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا ،ملزم فرار ہو گیا
لاہور ( کرائم رپورٹر )لیسکو باغبانپورہ کے ایکسین کامران نوید کی زیر نگرانی ایس ڈی او کوٹ خواجہ سعید نعمان صدیق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بھماں جھگیاں کے علاقہ میں چیکنگ کی، د وران چیکنگ پلاسٹک فیکٹری کا کنکشن چیک کیا گیا تو فیکٹری مالک نے اے ٹی بی باکس کے پوسٹل پھاڑ کر باکس کو کھولا ہوا تھا، ملزم محمد شفیق ٹرانسفارمرسے ڈائریکٹ سپلائی لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا اور محکمہ کو ماہانہ لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا رہا تھا،ملزم موقع سے فرار ہو گیا جبکہ ایس ڈی او کوٹ خوجہ سعید نعمان صدیق نے کنکشن منقطع کر دیا اورٹرانسفارمر اور تارقبضہ میں لے لیا۔محکمہ کی جانب سے ملزم کوڈی ٹیکشن بل بھی چارج کیا گیا اور اس کیخلاف ایف آئی آر کی درخواست بھی متعلقہ تھانہ میں جمع کر ا دی گئی ۔