گھر میں بجلی چوری پکڑی گئی

لاہور ( کرائم رپورٹر) لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ گلبرگ کے علاقہ میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے ہدایت آ عرف بھولی جوس کارنر لبرٹی کے گھر پر بجلی چوری پکڑ لی گئی ، ملزم ڈائریکٹ سپلائی لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا۔واضح رہے کہ ملزم پہلے سے1,450,000 روپے کا نادہندہ ہے اور اس کا کنکشن منقطع ہے۔ایس ڈی او لبرٹی کے مطابق ملزم پہلے بھی متعدد بار بجلی چوری میں ملوث پایا گیا اور اس پر ایف آئی آرز بھی درج ہیں۔