کوٹ رادھاکشن چوروں ڈکیتوں کی زد میں ،70لاکھ روپے کی ڈکیتی

 عدنان کمبوہ سے مسجد شیر ربانی کے قریب تین نامعلوم موٹرسائیکل سوارڈاکوؤں نے رقم کا تھیلا چھین لیا
کوٹ رادھاکشن (نامہ نگار)کوٹ رادھاکشن چوروں ڈکیتوں کی زد میں ،70لاکھ روپے کی بڑی ڈکیتی جوکہ پولیس کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کوٹ رادھاکشن اندرون شہر میں تین ڈاکو گھی وچینی کے ہول سیل ڈیلر کے بھائی سے 70لاکھ روپے لوٹ کرلے گئے ، عمران کمبوہ کا بھائی عدنان کمبوہ مسجد شیر ربانی کے قریب رقم کا تھیلہ لیکر آرہاتھا کہ تین نامعلوم موٹرسائیکل ڈاکوؤں نے رقم کا تھیلا چھین لیا ۔مدعی کے مطابق تھیلے میں 70 لاکھ سے زائد کی رقم موجود تھی۔اسی طرح نواحی ہٹڑیاں گائوں میں پرویز سے چالیس ہزار روپے اور توحید آباد( بت) گاؤں میں قبرستان کے قریب ارشد کی اہلیہ سے طلائی زیورات اور نقدی چھین لی۔مقامی پولیس مقدمات درج کرکے مصروف تفتیش۔