پشاور(آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے کہا ہے کہ پشاور میں نہتے اور پرامن مظاہرین پر پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ قابلِ مذمت ہے۔اپنے ایک بیان میں روبینہ خالد نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پر امن احتجاج کے دوران سکیورٹی فورسز نے مبینہ طور پر کارکنوں کے پرامن اجتماع کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے جس میں خواتین سمیت متعدد کارکنان زخمی ہو گئے ہیں،ہم اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اس کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔