سینیٹر روبینہ خالد کا پشاور مرکز کا دورہ

پشاور(آن لائن)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)سینیٹر روبینہ خالد نے پشاور میں مولوی امیر شاہ میموریل ہسپتال کے بینظیر نشوونما سہولتی مرکز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ماں اور بچے کی صحت اور غذائیت سے متعلق فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش بھی ان کے ہمراہ تھیں۔دورے کے موقع پر سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بینظیر نشوونما پروگرام حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی ماں اور دو سال تک کے بچوں کی بہتر صحت اور غذائیت کے لیے ایک اہم منصوبہ ہے۔