ڈیڑھ لاکھ آنسو گیس شیل لاہور اور راولپنڈی سمیت دیگر اضلاع کے لئے خریدے جائیں گے
لاہور(کرائم رپورٹر )پنجاب میں پرتشدد مظاہرین سے نمٹنے کے لیے آنسو گیس شیل خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈیڑھ لاکھ آنسو گیس شیل لاہور اور راولپنڈی سمیت دیگر اضلاع کے لیے خریدے جائیں گے، آئی جی پنجاب کی لاجسٹک برانچ آنسو گیس شیل کی خریداری کرے گی، آنسو گیس شیل کی خریداری کے لیے ایک کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے آنسو گیس شیل کی خریداری کا عمل جلد مکمل کر کے شیلز متعلقہ اضلاع کو دیے جائیں گے، لاہور، راولپنڈی، اٹک اور گوجرانوالہ سمیت دیگر اضلاع کے افسراوںنے آئی جی پنجاب سے آنسو گیس شیل مانگے تھے۔