شہید بینظیر بھٹو نے خواتین کو قومی دھارے میں شامل کا خواب دیکھا‘سینٹر روبینہ خالد

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام لاکھوں خواتین کو معاشی سہارا اور وقار فراہم کر رہا ہے‘ خواتین کے عالمی دن پر اہم پیغام
اسلام آباد(آن لائن)چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے کا خواب دیکھا‘سینٹر روبینہ خالدبے نظیر انکم سپورٹ پروگرام لاکھوں خواتین کو معاشی سہارا اور وقار فراہم کر رہا ہے۔ خواتین کے عالمی دن پر اہم پیغام میں سینیٹر روبینہ خالد نے خواتین کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواتین دنیا بھر میں تنازعات اور مشکلات کا خاموش محاذ ہیں‘ بینظیر بھٹو نے پاکستان میں خواتین کی قیادت اور بااختیاری کی بنیاد رکھی۔ سینٹر روبینہ خالدنے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام خواتین کے معاشی تحفظ اور خودمختاری کا سب سے بڑا سماجی پروگرام ہے‘ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے کا خواب دیکھا‘بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام لاکھوں خواتین کو معاشی سہارا اور وقار فراہم کر رہا ہے