الجیریا: انتخابی دھوکا دہی کے الزامات پر 3 سابق صدارتی امیدواروں سمیت 80 افراد کو سزائیں

الجیرز(آئی این پی )شمالی افریقا کے ملک الجیریا میں 3 سابق صدارتی امیدواروں سمیت درجنوں ملزمان کو انتخابی دھوکا دہی کے الزامات پر قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عدالتی ذرائع نے بتایا ہے کہ کاروباری خاتون سعیدہ نغزا، سابق وزیر بلقاسم سہلی اور نسبتاً غیر معروف شخصیت عبدالحکیم حمادی کو گذشتہ ستمبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں شرکت کے لیے درکار دستخط حاصل کرنے کی غرض سے رقم ادا کرنے کے الزام میں 10 ، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔8 مئی کو عوامی استغاثہ نے ایک مقدمے میں  جو صرف 9دن جاری رہا  10 سال قید اور 10 لاکھ الجزائری دینار   جرمانے کی سزا کی درخواست کی تھی۔سابق وزیر نغزا کے 3 بیٹوں سمیت 70 دیگر افرادکو بھی 5 سے 8 سال قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔