نشست مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی
لاہور(آئی این پی ) حلقہ این اے 168 بہاولپور 5 میں ضمنی انتخاب کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی گئی۔ریٹرننگ افسر کے مطابق ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے 20 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دئیے گئے ہیں۔ریٹرننگ افسر کے مطابق حلقہ این اے 168 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ 27 ستمبر کو ہوگی۔این اے 168 کی نشست مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔