سپریم کورٹ بار کے صدارتی امیدوار کے لئے ہارون الرشید کا اعلان کیا گیا
لاہور (کرائم رپورٹر) عاصمہ جہانگیر گروپ کے سربراہ احسن بھون نے سپریم کورٹ بار ، لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار کے صدارتی امیدواروں کی نامزدگی کا اعلان کردیا۔مقامی ہوٹل میں گروپ کے صدارتی امیدواروں کو نامزد کرنے کی تقریب ہوئی ،وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل طاہر نصر اللہ وڑائچ ،پیر مسعود چشتی ، وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل عرفان صادق تارڑ سمیت وکلا کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سپریم کورٹ بار کے صدارتی امیدوار کے لئے ہارون الرشید ،لاہور ہائیکورٹ بار راجہ عامر اور لاہور بار کیلئے ادیب اسلم کا اعلان کیا گیا۔