بھارتی عدالت نے سلمان خان اور انکی بہن کو دھوکا دہی کیس میں طلب کرلیا

چندی گڑھ (شوبز ڈیسک) بھارتی شہر چندی گڑھ کی ضلعی عدالت نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان، ان کی بہن الویرا خان اگنی ہوتری اور اسٹائل اینڈ کنٹینٹ جیولری پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹرز کو مبینہ دھوکا دہی کے مقدمے میں طلب کر لیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے تمام افراد کو 5 اکتوبر کو پیش ہو کر الزامات پر جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ مقدمہ چندی گڑھ کے تاجر ارون گپتا کی درخواست پر درج کیا گیا ہے جن کا مقف ہے کہ انہیں بینگ ہیومن جیولری شوروم کھولنے کے لیے جھوٹے وعدوں پر آمادہ کیا گیا جس سے انہیں کئی کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ کمپنی سے وابستہ 6 افراد نے غلط معلومات دے کر سرمایہ کاری کروائی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کیس کی سماعت 5 اکتوبر کو ہوگی۔