ٹرمپ کا میموریل ڈے پر پیغام، سابق صدر بائیڈن اور انتظامیہ پر خوب غصہ نکالا

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میموریل ڈے کے پیغام میں سابق صدر جو بائیڈن اور ان کی انتظامیہ پر خوب غصہ نکال دیا۔ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹروتھ سوشل پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ یہ دن اس گند کو بھی مبارک ہو جس نے پچھلے چار سال ہماری قوم کو برباد کرنے کی کوششوں میں گزارے۔ٹرمپ نے کہا کہ اس بگڑی ہوئی انتہا پسند بائیں بازو کی ذہنیت رکھنے والوں نے 2کروڑ 10لاکھ لوگوں کو غیر قانونی طور پر ہمارے ملک میں داخل ہونے دیا، جن میں سے بہت سے مجرم اور ذہنی مریض تھے اور یہ سب اس کھلی سرحدی پالیسی کے تحت ممکن ہوا جسے صرف ایک نااہل صدر ہی منظور کر سکتا تھا۔