مودی کے ساتھی مغربی بنگال میں عوام کے ہتھے چڑھ گئے، خوب درگت

نئی دہلی (آئی این پی )بھارتیہ جنتا پارٹی کے مرکزی رہنما کھگین مرمو مغربی بنگال میں عوام کے ہتھے چڑھ گئے، مشتعل افراد نے مودی کے ساتھی کی ٹھکائی کرڈالی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ کھگین مرمو سیلاب متاثرہ علاقے کا دورہ کرنے گئے تھے، پی کے رکن پارلیمنٹ کھگین مرمو اور ایم ایل اے شنکر گھوش پر مقامی افراد نے مبینہ طور پر حملہ کر دیا اور مشتعل مقامی لوگوں نے ان کی درگت بنا ڈالی۔واقعے میں ایم پی کھگین مرمو کے چہرے پر چوٹیں آئیں اور ان کے ناک سے خون بہتا رہا، جبکہ ایم ایل اے شنکر گھوش کے کپڑے پھٹ گئے اور معمولی زخم آئے۔ ان کی گاڑی کے شیشے بھی توڑ دئیے گئے۔عینی شاہدین کے مطابق، بی جے پی رہنما سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے پہنچے تھے، لیکن مقامی افراد کے ایک گروہ نے ان پر پتھرا، لاٹھیوں اور لوہے کی راڈوں سے حملہ کر دیا۔ حملے کے بعد دونوں رہنماں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا طبی معائنہ جاری ہے۔