پاک بھارت ایٹمی طاقت،مولاجٹ یا گبرسنگھ کے کرداروں سے جنگ نہیں لڑی جاتی:زرتاج گل

اسلام آباد(آئی این پی ) پی ٹی آئی کی پارلیمانی رہنما زرتاج گل وزیرنے کہا کہ پاکستان اور انڈیا دونوں ایٹمی طاقت ہیں، مولاجٹ یا گبرسنگھ کے کرداروں سے جنگ نہیں لڑی جاتی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا بھارت نے پہلگام واقعے کے بعدجب پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا، تو الحمداللہ پوری قوم نے یکجہتی دکھائی، میری جماعت سمیت تمام سیاسی جماعتیں متحد تھیں، ہم پر تین سال ظلم ہوا پھر بھی ہمارے سوشل میڈیا نے بیانیہ کی جنگ لڑی، ہماری فضائیہ اور آرمڈ فورسز نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا وہ دنیا کے سامنے کھلم کھلی حقیقت ہے۔