مودی نے شاید پاکستانی فلم مولاجٹ نہیں دیکھی:طارق فضل چودھری

ہمارے ایئرچیف جٹ ہیں، مودی نے فلم جٹ دا کھڑاک دیکھی ہوتی تو پاکستانی عوام بارے ہرزہ سرائی نہ کرتا
اسلام آباد(آئی این پی ) مسلم لیگ( ن) کے رہنما طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ مودی نے فلم شعلے تودیکھی ہوگی لیکن شاید پاکستانی فلم مولاجٹ نہیں دیکھی،ہمارے ایئرچیف بھی جٹ ہیں، مودی نے فلم جٹ دا کھڑاک دیکھی ہوتی تو پاکستانی عوام بارے ہرزہ سرائی نہ کرتا،پاکستان کے دفاع وسلامتی پرکوئی کمپرومائز نہیں یہی ہماری سٹریٹجی ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مو دی کو پتا ہو نا چاہیے کہ پاکستان کے ایئرچیف ظہیر احمد بابر سدھوبھی ایک جٹ ہیں ، اب پھر کھڑاک دکھائیں گے اور پہلے سے بھی زیادہ ہوگا۔