کاربن کے اخراج میں کم حصہ ہونے کے باوجود پاکستان کو سنگین نتائج بھگتنا پڑ رہے ہیں
ملک کا ایک اور بڑا مسئلہ سموگ ہے، خراب ایئر کوالٹی کے سبب لوگوں کی صحت متاثر ہو رہی ہے
اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین عالمی مسئلہ ہے جس کے خلاف جنگ اکیلے نہیں لڑی جاسکتی۔ میڈیا گروپ کے زیر اہتمام موسمیاتی تبدیلی پر بریتھ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اس عالمی مسئلے پر تمام شراکت داروں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس میں دنیا بھر کے ماہرین ایک اہم عالمی مسئلے موسمیاتی تبدیلی کے لیے اکٹھا ہوئے ہیں، یہ وقت موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اہم اقدامات کرنے کا ہے۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کا اہم مسئلہ ہے، کاربن کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ہونے کے باوجود پاکستان کو اس تبدیلی کے سنگین نتائج بھگتنا پڑ رہے ہیں‘ ملک کا ایک اور بڑا مسئلہ اسموگ کا ہے، خراب ایئر کوالٹی کے سبب لوگوں کی سحت اثر انداز ہو رہی ہے