عمران کیخلاف 9مئی مقدمات: پولی گرافک ٹیسٹ سے پہلے ضمانتوں کی سماعت پر فیصلہ محفوظ

لاہور (آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ میں نو مئی کے آٹھ مقدمات میں بانی  پی ٹی آئی  عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت مکمل ہو گئی، عدالت نے پولی گرافک ٹیسٹ سے قبل ضمانتوں پر سماعت کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ درخواستوں پر سماعت جسٹس شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل بینچ نے کی۔