عمران خان کے پولی گرافک اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرنے کا حکم

    لاہور(یواین پی)لاہور کی انسداد دہشت گردی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف لاہور پولیس کی درخواست منظورکرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور پولی گرافک ٹیسٹ کروانے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا،اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے9 مئی کے جلاو گھیراو کے 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کے معاملے پر کیس کی سماعت کی اور وکلا کے دلائل کے بعد پراسیکیوشن کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔عدالت نے پولیس سے 26 مئی کو رپورٹ طلب کرلی۔عدالت نے کہا کہ12روز کے اندر جیل میں ملزم سے ملاقات کرکے تمام ٹیسٹ کئے جائیں۔ عدالت نے استغاثہ کی درخواست پرآڈیو میچنگ ٹیسٹ کی بھی اجازت بھی دیدی۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بانی کے پولی گرافک، فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروائے جائیں۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے 9 مئی جلاو گھیراو کے 12مقدمات میں جیل میں تفتیش کی اجازت دیدی۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے 9 مئی جلاو گھیراو کے 12مقدمات میں جیل میں تفتیش کی اجازت دیدی۔